عرب اتحاد کا 24 گھنٹوں میں 280 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

عرب اتحاد کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 280 حوثی باغیوں کوہلاک کر دیا ۔

خلیجی میڈیا کے مطابق عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف 47 مختلف فوجی کاروائیاں کیں جس کے دوران حوثی باغیوں کی 34 گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف یہ آپریشن میرب شہر میں کیا گیا۔

عرب اتحاد کی افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی تعداد میں ہتھیار اور دیگر سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

The post عرب اتحاد کا 24 گھنٹوں میں 280 حوثی باغیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email