سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 125 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی تازہ ترین صورت حال سے متعلق بیان جاری کردیا ہے۔

وزیر اعلی ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 125 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ اسی دورانیے میں 9 ہزار136 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ مجموعی طور پر سندھ میں اب تک 68 ہزار16 ہزار680 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔

وزیر اعلی سندھ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 627  ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی وجہ سے صرف ایک مریض جاں بحق اور 12 مزید صحت یاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 62 ہزار 823 ہوچکی ہے۔

مجموعی طور سندھ میں اب تک کورونا کے 4 لاکھ 75 ہزار 880 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے اس وقت 5 ہزار 430 مریض زیر علاج ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں 5 ہزار 279 گھروں میں، 17 مریض آئسولیشن سینٹرز اور 134 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان زیر علاج مریضوں میں سے  131 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور ان میں سے 10 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ میں  کورونا کے  125 نئے کیسز میں سے 35 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 19، ضلع جنوبی میں 9،  ضلع وسطی میں 6 اور ضلع ملیر میں ایک نیا کیس رپورٹ ہوا جب کہ حیدرآباد میں 14، شہید بے نظیر آباد میں 13، سانگھڑ میں 10، مٹیاری میں 9، نوشہروفیروز میں 8، ٹنڈو محمد خان میں 8، جامشورو میں 7، بدین، تھرپارکراور لاڑکانہ میں 4، چار جب کہ میرپورخاص، عمرکوٹ اور ٹنڈو الہیار میں سےتین، 3 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

The post سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 125 نئے کیسز رپورٹ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email