برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں 50 فیصد اضافہ

برطانوی میڈیا  نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون کیسز میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 86 نئے کیسز کے ساتھ اومی کرون کیسز کی تعداد 246 ہو گئی۔

دوسری جانب برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے ملک میں بڑھتے ہوئے اومی کرون کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اومی کرون انگلینڈ کے مختلف ریجن میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔  برطانیہ میں اومی کرون کے 64 نئے کیسز کے ساتھ کل تعداد 336 ہوگئی جب کہ انگلینڈ میں 261 ، اسکاٹ لینڈ 71,اور 4 کیسز ویلز میں ہیں۔

کورونا کا نیا ویرینٹ اومی کرون پڑوسی ملک بھارت تک پہنچ چکا ہے تاہم پاکستان ابھی تک کورونا کے نئے ویرینٹ ’اومی کرون‘ سے پاک ہے لیکن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اس حوالے سے تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ اومی کرون وائرس 38 ممالک تک پہنچ چکا ہے لیکن اس نئے ویرینٹ سے اب تک کوئی ہلاکت کی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

The post برطانیہ میں اومی کرون کیسز میں 50 فیصد اضافہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email