ملک عدنان نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہباز گل

شہباز گل نے کہا ہے کہ ملک عدنان نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبازگل نے کہا کہ ملک عدنان نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا، ملک عدنان ہمارا فخر ہیں اور پوری قوم کو ان پر ناز ہے۔

ملک عدنان جنہوں نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔ کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے

انہوں نے کہا کہ وہ آج رات وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم کے خاص مہمان کے طور پر قیام کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے پہلے ہی انہیں تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے، کل وزیراعظم آفس میں ایک خصوصی تقریب میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن مینجر پرینتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والےشہری کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا تھا۔

 عمران خان  کا کہنا تھا کہ ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک عدنان نے مشتعل ہجوم سے سری لنکن مینجر کو بچانے کیلئے اپنی زندگی خطرے میں ڈالی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ایک انتہائی افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جہاں توہین مذہب اور گستا خی پر نجی فیکٹری راجکو انڈسٹری کے جنرل مینیجر کو مشتعل ہجوم نے تشدد کر کے قتل  کر دیا جس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔

مظاہرین نے تشدد کرتے وقت لبیک لبیک کے نعرے لگائے جبکہ مشتعل افراد نے فیکٹری کا بھی گراؤ کرلیا اور وزیر آباد روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا۔

 سیالکوٹ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت پریا نتھا کمارا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ سیالکوٹ کے وزیر آباد روڈ پر واقع ایک نجی فیکڑی میں بحثیت ایکسپورٹ مینیجر کے خدمات انجام دے رہے تھے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ایک انتہائی بری طرح جلی ہوئی لاش لائی گئی ہے جو پوری طرح راکھ بن چکی ہے۔

The post ملک عدنان نے سیالکوٹ واقعہ میں بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email