کویت میں سال 2022 کی چھٹیوں کا اعلان

کویت نے سال 2022  کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

کویتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کے موقع پر 25، 26 اور 27 فروری کو مسلسل 3 دن  کی تعطیل ہوگی۔

تاہم نئے سال 2022 کے لیے کوئی چھٹی نہیں ہو گی ۔   یکم جنوری 2022  کو ہفتہ ہونے کی وجہ سے وہ سرکاری و نیم سرکاری ادارے جو ہفتے کو بند ہوتے ہیں صرف وہ ہی بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ کویتی سول سروس کمیشن کے سرکلر کے مطابق اگر سرکاری تعطیلات میں سے کوئی ہفتہ آتا ہے تو اس دن کو سرکاری ‏تعطیل سمجھا جائے گا۔

The post کویت میں سال 2022 کی چھٹیوں کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email