سری لنکا پریمئیر لیگ: دمبولا جائنٹس نے کینڈی وارئیرزکو شکست دے دی

سری لنکا پرئمئیر لیگ کے دوسرے میچ میں دمبولا جائنٹس نے کینڈی وارئیرز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

دمبولا جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 کھلاڑی کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔ اور کینڈی وارئیرز کو جیت کے لئے 191 رنز کا ہدف دیا۔

کولمبو میں ہونے والے اس ڈے نائٹ میچ میں دمبولا جائنٹس کے فل سالٹ نے صرف 27 گیندوں پر برق رفتار 64 رنز بنائے، جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اوپننگ جوڑی نیروشن ڈکوالا اور فل سالٹ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 97 رنز جوڑے۔

کینڈی وارئیرز کے لاہرو کمارا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کینڈی وارئیرز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 170 رنز اسکور کر پائی۔ کینڈی وارئیرز کے رومین پاؤل 42 رنز کی اننگ کھیلی.

میچ کا اختتام دمبولا جائنٹس کی میچ میں 20 رنز سے فتح پر ختم ہوا۔ دمبولا جائنٹس کے فل سالٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

The post سری لنکا پریمئیر لیگ: دمبولا جائنٹس نے کینڈی وارئیرزکو شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email