پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی بندش کا فیصلہ غیر قانونی ہے،غیاث پراچہ

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنماء غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی بندش کا فیصلہ غیر قانونی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  آل پاکستان سی این جی کے رہنماء غیاث پراچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  سترہ سال پرانی لوڈ منیجمنٹ پالیسی غیر قانونی ہے، کابینہ کو گمراہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سی این جی اسٹیشن مقامی گیس استعمال نہیں کر رہے۔

غیاث پراچہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخواہ میں گیس سپلائی بند کرنا توہین عدالت ہے۔

The post پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں سی این جی بندش کا فیصلہ غیر قانونی ہے،غیاث پراچہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email