رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

وکیل رائے نواز کھرل کی رانا شمیم کے خلاف توہین عدالت کیس میں پارٹی بننے کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔

وکیل درخواست گزار رائے نواز کھرل نے کہاکہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ،پہلے یا بعد میں اگر یہ فرار ہو گئے تو کیا ہو گا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ یہ حکومت کا کام ہے،عدالت کا کام تو نہیں ہے۔

وکیل رائے محمد نواز کھرل نے کہاکہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے یا ان کا پاسپورٹ سرینڈر کرے۔

رانا شمیم معاملہ کیا ہے؟

گزشتہ ماہ ایک نگریزی اخبار میں خبر شائع ہوئی تھی جس میں رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق بتایا گیا تھا، خبر میں کہا گیا کہ رانا شمیم نے نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلوں پر سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج پر دباؤ ڈالا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست سماعت کیلئے مقرر

خبر شائع ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔

کیس کی سماعت کے دوران رانا شمیم نے موقف اختیار کیا کہ ان کا بیان حلفی کسی اخبار میں اشاعت کے لیے نہیں تھا، ان کا بیان حلفی سر بمہر تھا اور انہیں نہیں معلوم کہ وہ کس طرح لیک ہوا۔

The post رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email