پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے

پاکستانی باکسر زعثمان وزیر اور آصف ہزارہ 15 دسمبر کو دبئی میں ورلڈ باکسنگ کونسل کے زیرِاہتمام میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کے لیے فائٹ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فائٹ میں اپنے مدمقابل افریقی باکسرز کو شکست دیں گے۔

گلگت بلتستان کے عثمان وزیر 66 کلو گرام کیٹیگری کی ویلٹر ویٹ فائٹ میں تنزانیہ کے روسٹا سے میڈل ایسٹ ٹائٹل کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے آصف ہزارہ 52 کلوگرام کیٹیگری کی سْپر فلائی فائٹ میں یوگینڈا کے بین نوسوبوگا کیخلاف رِنگ میں اتریں گے۔

دبئی میں دونوں باکسرز کوچ محبوب احمد نورزئی کے ساتھ 7 ہفتے سے ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ ایشین چیمپئین پاکستانی باکسر عثمان وزیر اب تک 6 انٹرنیشنل فائٹس جیت چکے ہیں۔

گزشتہ سال عثمان وزیر نے اسلام آباد میں انڈونیشین باکسر کو شکست دیکر ایشین ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

The post پاکستانی باکسرز عثمان وزیر اور آصف ہزارہ میڈل ایسٹ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل کیلئے فائٹ کریں گے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email