بیلجیئم: کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو دریائی گھوڑے کوارنٹائن

بیلجیئم میں دو دریائی گھوڑوں کو کووڈ مثبت آنے پر کوارنٹائن کردیا گیا۔

بلجیئم کے شہر اینٹ ورپ کے چڑیا گھر میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے دو دریائی گھوڑوں کو کورونا وائرس مثبت آنے پر کوارنٹائن میں منتقل کردیا۔

تاہم یہ بار واضح نہیں ہے کہ دونوں دریائی گھوڑوں یعنی 14 سالہ ایمانی اور 41 ہرمین کو یہ وائرس کیسے لگا لیکن جوڑا تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے اور ان میں ناک بہنے کے علاوہ کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی ہے۔

چڑیا گھر کے ڈاکٹر فرانسس ورکامین کا کہنا تھا کہ ان کی معلومات کے مطابق یہ جانوروں کی اس قسم میں یہ پہلی بار ہوا ہے۔ دنیا بھر میں یہ وائرس عموماً بندروں یا بِلّیوں میں رپورٹ ہوا ہے۔

دریائی گھوڑوں ناک عموماً گیلی رہتی ہے، ویٹس نے جوڑے کو بلغم نکالتے دیکھنے کے بعد ان کے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا۔

چڑیا کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے عملے بشمول وہ لوگ جو ان دریائی گھوڑوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں، میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور ان کے کووڈ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

پانچ ہزار جانوروں والا چڑیا گھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کےلیے تحفطاتی اقدامات کے تحت چلایا جارہا ہے۔

واضح رہے کووڈ بیلجیئم میں کم از کم 27 ہزار افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

The post بیلجیئم: کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر دو دریائی گھوڑے کوارنٹائن appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email