پاک فضائیہ نے تیسواں چیف آف ائیرا سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا

پاک فضائیہ نے تیسواں چیف آف ائر اسٹاف چیلنج کپ پولو ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سنسنی خیزمقابلے میں پی اے ایف نے پی اے ایف بلیو کو پانچ کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق اس ٹورنا منٹ میں میں پی اےایف، پی اے ایف بلیو، پی اے ایف وائیٹ، آسیان کالاباغ، بوکیوال، براق اے ایس سی، ہاکونہ مٹاٹا اور پی بی جی کی ٹیموں نے شرکت کی۔

اس  موقع پر ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر کلب انتظامیہ قابل تعریف ہے۔

سربراہ پاک فضائی کا کہنا تھا کہ  نوجوانوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں۔

فائنل کے مہمانِ خصوصی سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو تھے۔

The post پاک فضائیہ نے تیسواں چیف آف ائیرا سٹاف چیلنج کپ پولوٹورنامنٹ جیت لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email