بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 بے گناہ کانکن ہلاک

بھارتی ریاست ناگا لینڈ میں فورسز نے فائرنگ کرکے 11 بے گناہ کان کنوں کو ہلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ناگا لینڈ کے ضلع مون کے گاؤں تیرو میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کانکن ایک وین میں سوار ہوکر اپنے گھر واپس جارہے تھے کہ بھارتی فوج نے ان پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 11 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

خلاف توقع کئی گھنٹوں بعد بھی کانکن گھر واپس نہ پہنچے تو ان کے عزیزوں نے ان کی تلاش شروع کردی، اسی دوران انہیں وین سے اپنے پیاروں کی لاشیں ملیں۔

کانکنوں کی لاشیں ملنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور احتجاج شروع ہوگیا، مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی جس میں ایک فوجی گاڑی بھی شامل تھی، پرتشدد واقعات میں ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔

ناگا لینڈ کے وزیر اعلیٰ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی فورسز نے کانکنوں کو مقامی گوریلا حریت پسند سمجھ کر ہلاک کیا ہے، انہوں نے علاقے کے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے ۔

واضح رہے کہ ناگا لینڈ بھارت کی ان ریاستوں میں شامل ہوتا ہے جو معدنیات کی دولت سے سے مالا مال ہے، علاقے میں کئی دہائیوں سے بھارت سے آزادی کی مسلح تحریک چل رہی ہے۔

The post بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 بے گناہ کانکن ہلاک appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email