جہلم میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

جہلم جی ٹی روڈ دینہ میں خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جی ٹی روڈ دینہ میں کوسٹر پل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 15زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ اور جہلم منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ مسافر کوچ لاہور سے مری جارہی تھی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دینہ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 طالبات سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو اسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کو خود نگرانی کی ہدایت دی ہے۔

عثمان بزدار نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او راولپنڈی سے افسوسناک حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔

The post جہلم میں خطرناک ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email