بلوچستان میں طیارہ گرکر تباہ

 بلوچستان کے علاقے آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز “جیروکاپٹر” گرکر تباہ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق لائٹ ویٹ جہاز”جیروکاپٹر” کے پائلٹ قاضی اجمل تھے،جوکہ اس افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔

پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر لیکر گزشتہ رات کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا۔

  بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے بول نیوز کواس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جہاز پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

The post بلوچستان میں طیارہ گرکر تباہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email