ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار

پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث شروع نہیں ہوسکا۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاحال شروع نہیں ہوسکا۔

میچ کے پہلے دن بھی بارش اور خراب روشنی کے باعث صرف 57 رنز کا ہی کھیل ہوسکا تھا۔ پاکستان کا مجموعی اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز ہے۔

متعلقہ خبر:  خراب موسم بنگلادیش کی مدد کو آپہنچا

کریز پر اس وقت بابر اعظم 60 جب کہ اظہر علی 36 رنز کے انفرادی اسکور کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اوپنرز عابد علی اور عبداللہ شفیق دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں زیادہ بہتر کھیل پیش نہیں کرسکے۔

عبداللہ شفیق 25 جب کہ عابد علی 39 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ دونوں کو تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جارہی ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرچکا ہے۔

متعلقہ خبر: چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

The post ڈھاکا ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email