جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے بھارت پہنچنے والے شہری میں اومی کرون وائرس کی تشخیص

جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے بھارت پہنچنے والے شہری میں  اومی کرون وائرس کی تشخیص  ہوئی ہےجس کے بعد بھارت میں نئی قسم کے کیسز کی تعداد چار تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہارشٹرا سے تعلق رکھنے والا شہری جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے دہلی اور پھر ممبئی پہنچا تھا تاہمایئرپورٹ پر جب مسافر کا ٹیسٹ کیا گیا تو اُس میں  کرونا کی تشخیص ہوئی ۔

بھارتی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ  مسافر کو کوئی علامات نہیں تھیں جبکہ اُس نے کرونا ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگوائی تھی۔

 محکمہ صحت کے مطابق متاثر ہونے والے 33 سالہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی بس اتنا بتایا کہ وہ ممبئی کے علاقے کلیان دومبی والی میونسپل کا رہائشی ہے۔

اس کیس کے بعد بھارت میں اب تک اومی کرون کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مہارشٹرا میں رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے۔

The post جنوبی افریقہ سے دبئی کے راستے بھارت پہنچنے والے شہری میں اومی کرون وائرس کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email