ایران: نطنز میں نیوکلیئر سائٹ کے قریب ہونے والا دھماکا میزائل تجربہ تھا، ایرانی میڈیا

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آج نطنز شہر میں سنا جانے والا دھماکا اصل میں ایک میزائل تجربہ تھا۔

سرکاری میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فضائیہ کی جانب سے اس کی ریپڈ ری ایکشن فورس کی صلاحیتوں کو جانچنے کیلیے میزائل فائر کیے گئے تھے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کی جانب سے وضاحت آنے سے قبل کئی ایرانی خبر ایجنسیوں نے نطنز شہر میں بڑے دھماکے کی اطلاع دی تھی۔ کچھ رپورٹس کے مطابق جنہوں نے عینی شاہدین کے بیان کو نقل کیا تھا، ایک ڈرون کو تباہ کیے جانے کا دعویٰ بھی شامل تھا۔

ایران کی ایک اور نیم سرکاری خبر ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق دھماکا نطنز کی ایٹمی تنصیبات سے 20 کلومیٹر دوری پر ہوا تھا۔

The post ایران: نطنز میں نیوکلیئر سائٹ کے قریب ہونے والا دھماکا میزائل تجربہ تھا، ایرانی میڈیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email