ڈیوس ٹینس کپ: نوواک جوکووچ اور فلپ کراجینووچ سربیا کو شکست سے نہ بچا سکے

ڈیوس کپ ٹینس ٹیم مقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور فلپ کراجینووچ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

سربیا کے ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود نوواک جوکووچ نے سنگلز میں سابق یو ایس ٹینس چمپئین مارین سلک کو شکست دے کر کروشیا کے بورنا گوجو کی دوسن لالوجووچ کے خلاف جیت کا حساب ضرور چکتا کیا۔

ا نوواک جوکووچ اور فلپ کراجینووچ کی جوڑی کو سیمی فائنل میں کروشیا کی عالمی نمبر نیکولا میکٹک اور میٹ پاویک کی جوڑی نے 5-7 اور 6-1 سے شکست دے فائنل میں جگہ بنائی۔

کروشیا اتوار کو روسی ٹینس فیڈریشن یا یا جرمنی سے ڈیوس کپ کے فائنل میں ٹکرائے گا۔

شکست کے بعد سربیا کے اسٹار ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کہا کہ جس مہارت اور عمدہ کھیل سے میکٹک اور پاویک نے سربین سنگلز کی جوڑی کو ٹینس کورٹ میں زیر کیا ہے اس کے بعد سربیا کو ڈبلز کی بہترین جوڑی بنانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ سربیا کی 2010 میں ڈیوس کپ کی فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقینی طور پر ٹیم کے ڈبلز کے شعبے میں بہت کام کرنا ہو گا، تاکہ وہ مسلسل ڈبلز مقابلے کھیلے۔ بصورت دیگر اگر ہم اسی طرح کھیلتے رہے تو ڈیوس کپ کی ٹیم ایونٹ کی ٹرافی ہمارے لئے ہمیشہ ماؤنٹ ایورسٹ ثابت ہو گی۔

The post ڈیوس ٹینس کپ: نوواک جوکووچ اور فلپ کراجینووچ سربیا کو شکست سے نہ بچا سکے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email