اگلے طوفان کی پیشگوئی، پاکستان کو کتنا خطرہ ہے؟

خیلج بنگال میں پیدا ہونے والے دباؤ کی وجہ ہے اگلے طوفان کی پیشگوئی کردی گئی ہے جسے جواد کا نام دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ماہر موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں دباؤ کے باعث ڈپریشن پیدا ہورہا ہے جو کہ طوفانی صورتحال اختیار کرسکتا ہے۔

جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے پاکستان محفوظ ہے لیکن سردی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوجائیگا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس جواد نامی طوفان کے اثرات طوفانی بارشوں کی صورت میں مغربی بنگال، بنگلہ دیش، اوڈیسہ میں پیر تک اپنے اثرات دکھائے گا۔

اس طوفان کے حوالے سے پاکستان کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کے ساحل کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے البتہ ملک ھت میں آئندہ کچھ روز میں سردی کی شدت میں کافی حد تک اضافہ ہوجائیگا۔

خیال رہے کہ اس طوفان کا نام ’جواد‘ سعودی عرب نے رکھا ہے۔

The post اگلے طوفان کی پیشگوئی، پاکستان کو کتنا خطرہ ہے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email