136 ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد

136 ہندو یاتریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان آمد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یاتری ہندو دھرم کے رہنما سائیں شادھرام کے 313ویں جنم دن پر شرکت کرنے کے لیے آئے ہیں۔

   136 ہندو یاتری شدھانی دربار ضلع گھوٹکی حیات پتافی سندھ کی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ یاتری 4 دسمبر سے 15 دسمبر تک سندھ کے مختلف شہروں میں اپنی دھرمی عبادات بھی کریں گے۔

 یاتری خان پور مہر،جروار، سکھر، روہڑی، گھوٹکی، ماتھلوں، ڈاہرکی اور میرپور ماتھلوں میں 15 دسمبر تک اپنی دھرمی عبادات میں مصروف رہیں گے۔

واضح رہے کہ شدھانی دربار کے نویں گدی سر سنت یودسٹر لال شدھانی کی سربراہی میں 136 ہندو یاتریوں کی واہگہ سے سندھ روانگی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے کرتارپور میں بابا گرو نانک کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھی ہندوستانی سکھ یاتریوں کو تقریباً 3000 ویزے جاری کیے تھے۔

The post 136 ہندو یاتریوں کی پاکستان آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email