پاکستان میں موجود علیشان کروز شپ کی اہم معلومات

پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایک 14 منزلہ کروز شپ کی آمد کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو کسی عالیشان محل سے کم نہیں ہے۔

اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس شپ میں 1411 کمرے موجود ہیں جبکہ ایک  عدد 7 اسٹار ہوٹل، شاپنگ مال، گیمنگ زون، سوئمنگ پول اور 3 بال روم موجود ہیں۔

پاکستان میں موجود کوسٹا رومینٹکا نامی اس عالیشان کروز شپ کو پاکستان کی ایک نجی کمپنی نے سیاحتی مقاصد کو بڑھانے کے لئے خریدا ہے۔

یہ کروز شپ 1992 میں اٹلی میں تیار کیا گیا تھا جسے 2020 میں ایک یونانی کمپنی نے خریدا تھا اور اب یہ پاکستان میں گڈانی بندرگاہ پر موجود ہے۔

کوسٹا رومینٹکا نامی یہ عالیشان کروز شپ 56800 ٹن وزنی ہے اور اس کا سائز بھی کافی بڑا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شپ کو کراچی بندرگاہ پر لانے کی اجازت کی درخواست کو رد کرنے کی وجہ بھی اس کا حد سے زیادہ بڑا سائز ہے۔

اس شپ میں عام آدمی جاسکتا ہے اور اس عالیشان کروز شپ کے پرافزائش نظاروں سے لطف اندوز بھی ہوسکتا ہے۔

The post پاکستان میں موجود علیشان کروز شپ کی اہم معلومات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email