یہ الیکشن ریفرنڈم ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، عطااللہ تارڑ

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ الیکشن ریفرنڈم ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطااللہ تارڑ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے منظم تحریک چلائی شائستہ پرویز ملک نے اپنا مقام خود بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری مہم میں جمشید اقبال چیمہ فرار ہوگئے بظاہر بزنس مین تھے انہیں انگریزی میں کورننگ امیدوار کا سمجھ نہیں آیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جب حلقے میں گئے تو لوگوں نے بجلی کے بل دکھائے اخراجات دکھائے تو راہ فرار اختیار کرکے بھاگ گئے، یہ الیکشن ریفرنڈم ہے مہنگائی، بے روزگاری اور بھوک کے خلاف ریفرنڈم ہوگا۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ہم پر امن الیکشن جیتیں گے ایک اور سیاسی جماعت سے کوئی مقابلہ نہیں، پہلے پیپلزپارٹی نے 5 ہزار ووٹ لئے لیکن وہ سمجھیں ہم نہیں سمجھتے کہ ان سے مقابلہ ہے، الیکشن بند کمروں میں نہیں لڑا جاتا فیلڈ میں الیکشن ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ووٹرز کو یقین دلاتا ہوں پر امن الیکشن ہوگا ٹرن آؤٹ پر پولنگ اسٹیشن پر سہولیات ملے لمبی قطاریں نہ لگیں، الیکشن کمیشن پولنگ کا وقت ختم ہونے پر قطاروں میں لوگوں کو ووٹ کو ووٹ ڈالنے کا حق دیں۔

The post یہ الیکشن ریفرنڈم ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ریفرنڈم ہوگا، عطااللہ تارڑ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email