حکومت نے 20ہزار ارب کے قرضے لے کر 71 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ، شہباز شریف

شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نے39ماہ میں20ہزارارب کےقرضے لے کر 71 سالہ تاریخ کاریکارڈتوڑ دیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے ، مہنگائی ، بےروزگاری ملک کو کھو کھلا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مہنگائی کےحوالے سے دنیا میں تیسرے نمبرپرہے جبکہ جنوبی ایشیا میں مہنگائی کےحوالےسے پہلے نمبرپرہے ، معاشی تباہی کوکنٹرول نہ کیا توملک کوخطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

 شہبازشریف نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے ، سیالکوٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، سیالکوٹ واقعے سے پوری قوم کا سرشرم سے جھک گیا ، ہمارےدورمیں ایسے واقعات کوسیاسی رنگ دیا گیا۔

The post حکومت نے 20ہزار ارب کے قرضے لے کر 71 سالہ تاریخ کا ریکارڈ توڑ دیا ، شہباز شریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email