اعجاز پٹیل نے بھارتی شیروں کا ان ہی کے گھر میں شکار کرلیا، اننگ میں 10 وکٹیں

ممبئی: نیوزی لینڈ کے بولر اعجاز پٹیل نے بھارت کے خلاف ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرلی ہیں جس کے بعد وہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

ممبئی میں پیدا ہونے والے اعجاز پٹیل نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بھارت کی 10 وکٹیں اڑا دی ہیں جس کے بعد وہ ایک اننگ میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں۔

اعجاز پٹیل نے 119 دے کر 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے جبکہ بھارت کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بناکر آؤٹ ہوئی ہے، بھارت کی جانب سے ماینک اگروال 150 رنز اور اکسر پٹیل 52 رنز بناکر نمایاں رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سن 1956 میں انگلینڈ کے جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ بھارت کے انیل کمبلے بھی ایک اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انیل کمبلے نے 1999 میں پاکستان کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے سرفراز نواز نے 1979 میں آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ پاکستان کی جانب سے عبدالقادر نے بھی 1987 میں انگلینڈ کے خلاف 9 وکٹیں حاصل کی تھی۔

یاد رہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں سرفراز نواز اور عبدالقادر کے علاوہ مزید 15 بولرز بھی ایک اننگ میں 9 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

The post اعجاز پٹیل نے بھارتی شیروں کا ان ہی کے گھر میں شکار کرلیا، اننگ میں 10 وکٹیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email