ایشین چیمپئینز ٹرافی،قومی ہاکی یم کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنزٹرافی میں شرکت کے لئےقومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ، عمر بھٹہ کپتان اور علی شان نائب کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق 20رکنی قومی ہاکی ٹیم میں گول کیپرز میں وقار ،عبداللہ اشتیاق ،فل بیکس میں مبشر علی،عمادشکیل بٹ،تعظیم الحسن ،محمد عبداللہ،عقیل احمد ،ہاف بیکس میں ابوبکر محمود،معین شکیل،حماد الدین انجم، غضنفر علی، اظفر یعقوب ،فارورڈز میں ایم عمر بھٹہ،علی شان،اعجاز احمد شامل ہیں۔

ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین خواجہ جنید ہونگے جبکہ دیگر کوچز میں اولمپین سید سمیر حسین،اجمل خان لودھی اورویڈیوانالسٹ ندیم خان لودھی،ڈاکٹر سید اسد عباس شامل ہوں گے۔

The post ایشین چیمپئینز ٹرافی،قومی ہاکی یم کا اعلان کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email