پی سی بی کا پاکستان میں خواتین کا پی ایس ایل کروانے کا عندیہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان میں خواتین کا پی ایس ایل کروانے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  افغانستان میں طالبان حکومت قائم ہونے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کرکٹ فی الحال مشکلات کا شکار ہے لیکن دیگر کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی بھی افغانستان کرکٹ کے ساتھ کھڑا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے لیے خواتین کی کرکٹ کے حوالے سے آئندہ 6 ماہ اہم ہیں، آئی سی سی نے افغانستان میں باصلاحیت کرکٹرز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے فنڈنگ کا سلسلہ مکمل جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ  نے پاکستانی خواتین کرکٹرز کے لیے پاکستان سپر لیگ شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا اور کہاکہ پاکستان میں لڑکیوں کے لیے اسکول اور کالج میں کرکٹ کا کوئی نظام نہیں ہے، خواتین کی کرکٹ پاکستان کرکٹ کا ایک اہم پہلو ہے۔

The post پی سی بی کا پاکستان میں خواتین کا پی ایس ایل کروانے کا عندیہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email