نئی امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ وکٹوریہ نولینڈ کی جانب سے پابندیوں کے بارے میں بیان پر بات کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ اگر امریکا یوکرائن کے معاملے پر روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرتا ہے تو ماسکو یقینی طور پر زبردست ردعمل ظاہر کرے گا۔

روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگر انہوں نے روس کے خلاف نئی پابندیاں لگائیں تو یقیناً ہم ردعمل کا اظہار کریں گے اور یہ ایسا جواب ہوگا جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیا۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ہمارے پاس ردعمل کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور اس بار ہم کیسے ردعمل ظاہر کرتے ہیں وہ سب دیکھیں گے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہوئی ملاقات میں کہا کہ مشرق میں نیٹو کی مزید توسیع واضح طور پر ہماری سلامتی کو متاثر کرے گی۔ لاوروف نے زور دیا کہ ماسکو تنازعات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

The post نئی امریکی پابندیوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email