پاکستان میں کورونا سے آج مزید7 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28755 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28328 ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلا آباد میں کورونا وائرس سے 1جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28755 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 7622، بلوچستان میں 360، خیبرپختونخوا میں 5858 ، آزاد کشمیر میں 742 ،اسلام آباد میں 956 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 13031 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 3مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 13031 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید7 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email