دبئی کے پانچ مقامات پر آتش بازی کا مسحور کن مظاہرہ، مشہور عمارتیں جگمگا اٹھیں

متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر تمام ریاستوں میں گولڈن جوبلی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں دبئی کی پانچ مشہور عمارتوں کو انتہائی خوبصورتی کے سجایا گیا اور آتش بازی کا دلکش مظاہرہ بھی کیا گیا۔

برج خلیفہ اور برج العرب سمیت 5 مشہور عمارتوں پر شاندار چراغاں کیا گیا اور آتش بازی کی گئی جسے دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔

دبئی فیستیولزریٹیل اسٹیبلشمنٹ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کے 50 ویں قومی دن کے موقع پر آتش بازی کو شاندار اور تاریخ ساز بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے۔

پوری دنیا میں اس آتش بازی کے چرچے ہو رہے ہیں۔

The post دبئی کے پانچ مقامات پر آتش بازی کا مسحور کن مظاہرہ، مشہور عمارتیں جگمگا اٹھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email