متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ان کی قیادت کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں، شہباز گل

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ان کی قیادت اور عوام کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔

شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ان کی قیادت اور عوام کو نیک خواہشات اور مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک-امارات تعلقات کو نئی جہت ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاللہ آنے والے وقت میں ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دینے والے پاک امارات مثالی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

The post متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ان کی قیادت کو نیک خواہشات پیش کرتے ہیں، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email