کراچی: سعید آباد میں مبینہ طور پر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی

کراچی کے علاقے سعید آباد میں مبینہ طور پر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی ہے۔

جمعرات کی سہ پہر ہوٸی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر واٸرل ہو گئی ہے جس پر دیکھا گیا کہ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر شہری کو گولی مار دی اور پیسوں سے بھرا بیگ لے کر فرار ہو گئے۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور شہری کو تعاقب کے بعد واردات کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ ملزمان نے شہری سے بیگ چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر اسے گولی ماری اور گولی لگنے سے شہری زمین پر ڈھیر ہو گیا جس کے بعد وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

The post کراچی: سعید آباد میں مبینہ طور پر تیس لاکھ روپے کی ڈکیتی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email