2017 میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017 میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا۔

احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بحیثیت پاکستانی اگر کسی کا عمران حکومت کی آئی ایم ایف معاہدہ کی شرطوں اور برادر ملک سے خود مختاری سرانڈر کر کے پیسے لینے پر سر شرم سے نہیں جھکا تو وہ اپنا دماغی توازن چیک کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی تباہی میں دھکیل کر اب سوشل میڈیا پہ ڈیفالٹ کے حق میں دلائل دلوائے جا رہے ہیں، صد افسوس!

انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان اچھا بھلا ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا، مہنگائی نہ ہونے کے برابر تھی،  CPECملک کی تقدیر بدل رہا تھا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آخر قوم سے کس چیز کا انتقام لینے کے لیے ایک نااہل اور ضدی شخص کو ملک پر مسلط کر دیا ہے؟ ملک کو بدترین بدحالی، مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری، عالمی تنہائی اور کرپشن میں دھکیل دیا گیا ہے۔

The post 2017 میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email