نئی دہلی: شدید فضائی آلودگی کے باعث کل سے اسکول تاحکم ثانی بند

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شدید فضائی آلودگی کے باعث کل سے اسکول تاحکم ثانی بند کردیے گئے۔

ریاست کے وزیر ماحولیات گوپال رائے کے مطابق نئی دہلی کے اسکول ائیرکوالٹی بہتر ہونے کی پیش گوئی کے بعد 4 روز قبل کھولے گئے تھے لیکن فضائی آلودگی بدستور برقرار رہنے کی وجہ سے کل سے پھر اسکولوں کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی سپریم کورٹ نے آلودگی میں کمی کے لئے ناکافی اقدامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے مرکزی حکومت، دہلی کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی حکومت، دہلی اور پڑوسی ریاستیں گاڑیوں اور فیکٹریوں سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی میں کمی لانے کے لیے 24 گھنٹے میں اقدامات کریں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔

بھارتی چیف جسٹس این وی رامنا نے اروند کیجریوال حکومت کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ تین چار سال کے بچے اسکول جا رہے ہیں اور بڑی عمر کے افراد گھر سے کام کر رہے ہیں۔ ہم آپ کی حکومت چلانے کیلیے کسی اور کو مقرر کردیں گے۔

دہلی میں 13 نومبر سے بند اسکولوں کو پیر سے دوبارہ کھولا گیا تھا۔

The post نئی دہلی: شدید فضائی آلودگی کے باعث کل سے اسکول تاحکم ثانی بند appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email