حافظ آباد: بیٹے کے ہاتھوں سگی ماں کا قتل

حافظ آباد میں ایک لڑکے نے اپنی سگی ماں کا قتل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ خافظ آباد کے علاقے علی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں بیٹے جہانگیر احمد نے اپنی ماں ساجدہ بی بی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے پہلے جہانگیر احمد نے اپنی والدہ ساجدہ سے جھگڑا کیا تھا اور بعد میں ملزم نے مشتعل ہو کر ماں پر چھری سے وار کیے۔

پولیس نے کہا کہ زخمی ساجدہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ساجدہ بی بی دم توڑ گئیں۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post حافظ آباد: بیٹے کے ہاتھوں سگی ماں کا قتل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email