دنیا کے 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اب تک 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھنے کی امید ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم کے مطابق اب تک ہم نہیں جان سکے ہیں کہ کورونا کا نیا ویریئنٹ اومیکرون کس طرح متاثر کرسکتا ہے، مرض کی شدت کتنی ہوگی، اس کا علاج اور ویکسین کیا ہوگی۔

ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈھنم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے اختیار کی جانے والی تدابیر اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

اس سے پیشتر وائٹ ہاؤس کے چیف میڈیکل ایڈوائزر اینتھونی فوچی نے 20 ممالک میں 226 کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی تھی جن میں امریکا شامل نہیں تھا۔

The post دنیا کے 23 ممالک میں اومیکرون کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عالمی ادارہ صحت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email