اومیکرون: فرانس نے جنوبی افریقا سے آنیوالی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی

فرانس حکومت نے جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں پر سے پابندی ہفتے سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقا سے فرانس آنے والی پروازوں کو سخت پابندیوں کے ساتھ آنے کی اجازت ہوگی۔

صرف فرانسیسی شہریوں اور یورپی ممالک کے رہائشیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کو فرانس آمد پر کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا۔ رپورٹ منفی آنے پر سات روز اور مثبت رپورٹ آنے پر 10 روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

24 نومبر کو جنوبی افریقا سے رپورٹ کیے گئے کورونا کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کے باعث مختلف ممالک نے جنوبی افریقا سے آنے والی پروازوں اور مسافروں پر پابندی لگا دی تھی۔

The post اومیکرون: فرانس نے جنوبی افریقا سے آنیوالی پروازوں پر عائد پابندی ختم کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email