وزیراعظم کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ مان لیا گیا

لاڑکانہ: وزیراعظم کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ مان لیا گیا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر محکمہ ریلویز کی جانب سے تین سال سے بند ٹرین بحال کر دی گئی۔

کوئٹہ سے کراچی براستہ لاڑکانہ بولان میل ایکسپریس ٹرین لاڑکانہ اسٹیشن پہنچ گئی۔

تین سال سے بند بولان میل ٹرین لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر مسافر اور شہریوں کی خوشی دیدنی تھی۔

مختلف برادریوں، سول سوسائٹی و سماجی کارکنان کی جانب سے بھائی خان اور غازی بروہی کی قیادت میں ٹرین کا شاندار استقبال کیا گیا۔

ٹرین کی آمد سے قبل لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا۔

بولان میل ایکسپریس شروع ہونے سے جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو، کوٹری کے رہائشی شہری اور تاجروں کو سستے سفر کی سہولت میسر آسکے گی۔

سٹیزن پورٹل کیا ہے؟

اکتوبر 2018 میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عوامی شکایا کے بروقت ازالے کیلئے پاکستان سٹیزن پورٹل بنایا گیا تھا۔ جس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔

شکایات درج کرتے ہوئے شہریوں کو اپنا شناختی کارڈ نمبر دینا ہوتا ہے، تاہم شکایت کنندہ کا شناختی کارڈ نمبر و دیگر تفصیلات حفاظتی اقدامات کے تحت خفیہ رکھی جاتی ہیں۔

شکایات کا اندراج ایک مخصوص ڈیٹا بیس میں کیا جاتا ہے۔ جس کے بعد بدعنوانی سے منسلک شکایات کی صورت میں دستاویزات یا ثبوت جمع کرنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔

The post وزیراعظم کی جانب سے سٹیزن پورٹل پر شہریوں اور تاجروں کا مطالبہ مان لیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email