ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات دیئے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے ویکراما سے ملاقات کی اورسیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پریانتھا کمارا کی تعزیت کی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سری لنکن ہائی کمشنرکو پاکستانی عوام کی جانب سے غم و صدمہ کے جذبات سے آگاہ بھی کیا۔
سری لنکن ہائی کمشنر موہن ویجے ویکراما سے ملاقات میں
سیالکوٹ کے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پریانتھا کمارا کی تعزیت کی۔
پاکستانی عوام کی جانب سے غم و صدمہ کے جذبات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم پاکستان نے پنجاب حکومت کو ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات دیئے ہیں۔ pic.twitter.com/WRHjt5l3LV— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 7, 2021
شہباز گل نے کہاکہ سانحہ سیالکوٹ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اورغم کی وجہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔
کل ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان صبح 4 بجے گرفتار ہو چکے ہیں-
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) December 4, 2021
The post سانحہ سیالکوٹ ؛ وزیراعظم کے ملزمان کو سخت ترین سزا دلوانے کے احکامات appeared first on .