لاہور: آلودگی میں اضافہ، اسموگ کا راج برقرار

لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے پاکستان کا شہر لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی آج دوسرے جبکہ کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی آلودگی انڈیکس 315، دہلی 299 اور کولکتہ 186 پوائنٹس رہا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور میں اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

پنجاب کے علاقے پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرارہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں  بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سرد رہے گا۔

 پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا تاہم میدانی اضلاع میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہےاس دوران شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔

فضائی آلودگی:

فضائی آلودگی ہوا میں موجود وہ مادے یا ذرات ہوتے ہیں جو کہ انسانی سرگرمیوں کی بدولت فضا کا حصہ بنتے ہیں۔

فضائی آلودگی گیسوں کی زیادتی، زہریلی گیسوں، تابکاری شعاعوں، کیمیائی مادوں، ٹھوس ذرات، مائع قطرات، گرد و غبار اور دھویں وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت اور ماحول دونوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بنتے ہیں۔

The post لاہور: آلودگی میں اضافہ، اسموگ کا راج برقرار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email