اگلے ماہ گوگل کروم نئے ڈیزائن کے ساتھ آرہا ہے

گوگل اگلے ماہ اپنے معروف براؤزر "گوگل کروم” کو نئے ڈیزائن کے ساتھ ریلیز کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ حال ہی میں جاری کیے گئے کروم انٹرپرائز ریلیز نوٹس سے پتا چلتا ہے کہ تمام آپریٹنگ سسٹمز کے لیے کروم براؤزر کا ڈیزائن "میٹریل ڈیزائن ” سے بدل دیا جائے گا۔

میٹریل ڈیزائن گوگل کی 2014ء میں متعارف کردہ ایک لینگویج ہے جس کے ذریعے مختلف ایپلی کیشنز کے ڈیزائن اور اسٹائل تشکیل دیئے جاسکتے ہیں۔ گوگل میپس، گوگل ان باکس ، گوگل ڈرائیو کی شکل و صورت اسی میٹریل ڈیزائن کی چند مثالیں ہیں۔

نئے میٹریل ڈیزائن پر مبنی گوگل کروم ورژن 69 کا اجراء 4 ستمبر کو کیا جائے گا۔ نئے ڈیسک ٹاپ ورژن زیادہ صاف ستھرا اور سفید دکھائی دے گااور مختلف اشکال کے کونے گول ہونگے۔ لیکن زیادہ تبدیلی گوگل کروم کے آئی او ایس ورژن میں آئے گی۔ ان میں سے کچھ تبدیلیاں ورژن 68 میں بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email