یوفون سپر ریچارج نے انٹرنیٹ ڈیٹا اپ گریڈ کردیا

کراچی، 15دسمبر، 2017۔ یوفون نے اپنا سپر ریچارج آفر اپ گریڈ کرکے اسکا انٹرنیٹ30MB سے بڑھا کر100MB کردیا ہے۔ یوفون کی جانب سے اس اپ گریڈ کا مقصد یہ ہے کہ صارفین میں انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کی جائیں اور ان کے انٹرنیٹ کے استعمال میں بہتری لائی جائے۔
اس اپ گریڈ کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ صارفین کسی دکاندار کے پاس جائے بغیر *300# ڈائل کرکے براہ راست یہ آفر حاصل کرسکتے ہیں۔
سپر ریچارج پیکج میں 100MB انٹرنیٹ کے ساتھ دو روز کے لئے 300 منٹس یوفون سے یوفون اور پی ٹی سی ایل، 300 ایس ایم ایس اور 10 آف نیٹ منٹس بھی ملتے ہیں۔
یوفون نے اپنے صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے مسلسل عزم کا اظہار کیا ہے تاکہ انکی رابطوں کی ضروریات پوری ہوں اور وہ روانی کے ساتھ پائیدار سروس کے ذریعے اپنے رابطوں کی ضروریات سے بے فکر رہیں۔

Print Friendly, PDF & Email