ترک صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ کے عمل پر افسوس کا اظہار

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردوں کے رہنمافرحت عابدی ساہین کے ساتھ اچھے سلوک پر افسوس کا اظہار کیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدررجب طیب اردوگان ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد ایک اجلاس کا انعقاد کیا ۔

رجب طیب اردوگان نے کہا کہ امریکاایسے شخص کا خیرمقدم کرتا ہے جو ہمارے خلاف ہے ۔کردرہنمافرحت عابدی ساہین سیکڑوں ترک عوام کی ہلاکت کا سبب بنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کی کچھ دستاویزات پیش کیں جن میں بتایا گیا تھا کہ ساہین دہشت گردہے۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار دہشت گرد رہنما کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اسے دیکھنے کے منتظر ہیں۔

رجب طیب ایردوان نے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکام کی طرف سے “کُرد” کے نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم’پی کے کے‘ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کردوں کو اپنے بھائیوں  کی طرح دیکھتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ترکی سب سے زیادہ کرد آبادی  رکھنے والا ملک ہے۔سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں شام سے 3 لاکھ 50 ہزار کردوں نے ترکی  کی طرف ہجرت کی۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ جسے آپ کُرد کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ’پی کے کے‘،’پی وائی ڈی‘ اور ’وائے پی جی‘ ہے جو ایک دہشتگرد تنظیم ہے۔

Print Friendly, PDF & Email