کرتارپور راہداری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کھولی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کھولی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معروف بھارتی مصنف ریسرچر  ڈی ایس جسپال  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں بھارتی مصنف  ڈی ایس جسپال نے راہداری کھولنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع  پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کرتار پور رہداری بھارت سمیت دنیا کےسکھ یاتریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ کرتارپور راہداری اسلامی تعلیمات کی روشنی میں کھولی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی پھیلانے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان قائد اعظم کے پرامن ہمسائیوں کے وژن پر چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرتار  پور راہداری کا باقاعدہ افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے گذشتہ ہفتے 9 نومبر کو کیاتھا  جس میں سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق بھارتی کرکٹر و سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو اور مشہور بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے بھی شرکت کی تھی۔

کرتار پور راہداری کے مجوزہ معاہدے کے تحت بھارت سےہندو، سکھ، پارسی اور عیسائی برادری کے افراد سمیت کوئی بھی کرتارپور کوریڈور کے ذریعے بابا گرونانک نام لیوک کے نام پر گوردوارہ کرتارپور آسکتا ہے۔

معاہدے کے تحت روازنہ 5ہزار یاتری پاکستان آسکتے ہیں ، اگر گنجائش ہو تو تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے  جبکہ فی یاتری  20 ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔

بھارت 10 روز پہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کرے گا،جس کے بعد پاکستانی حکام  فہرست کی تصدیق کریں گے جبکہ یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email