نوجوانوں نے ساحل سمندر کو ہی اپنا کینوس بنالیا۔ ریت پر تھری ڈی آرٹ کے شاہکار

پسنی: بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل پسنی میں چند نوجوانوں نے ساحل سمندر کو ہی اپنا کینوس بنالیا اور ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ایسے شاہکار بناتے ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جائیں ۔

Image may contain: one or more people, shoes, child and outdoor

پسنی سے تعلق رکھنے والے نوجوان زبیر مختار، حسین زیب اور بہار علی نے پسنی شہر کے ساحل کو ہی اپنا کینوس بنالیا ہے، یہ نوجوان سبز اور نیلگوں سمندر کنارے لیکن سمندر کی لہروں سے کچھ فاصلے پر نم ریت پر تھری ڈی آرٹ کے ذریعے مختلف اشیاء کے شاہکار بناتے ہیں۔

ان کی ہاتھ کی صفائی ایسی کہ ایسا لگتا ہے یہ کوئی تصویر نہیں بلکہ بنائی گئی چیز اپنی اصل حالت میں موجود ہے۔

سمندر کنارے تھری ڈی آرٹ بنانا اب ان تینوں نوجوانوں کا مشغلہ بن گیا ہے اور روزانہ دوپہر کے وقت ساحل سمندر جاکر مختلف اشیاء کی تصاویر تھری ڈی طرز پر بناتے ہیں۔

Image may contain: one or more people, sky, beach, outdoor and nature

گلاس، بالٹی، قلم، کنواں، گھر، دروازہ، بوتل سمیت کسی بھی اشیاء کی تصویر کا تھری ڈی بناتے ہیں۔ ان نوجوانوں کا دعویٰ ہے کہ آؤٹ ڈور تھری ڈی سینڈ آرٹ پاکستان میں سب سے پہلے انہوں نے متعارف کرایا ہے۔

تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ یعنی سمندر کنارے ریت پر تھری ڈی طرز کے فن پارے بنانا، یہ فن پارے تو عارضی ہوتے ہیں، ریت پر جو بنائے جاتے ہیں۔

نم ریت خشک ہونے کے بعد جب ہوا چلتی ہے تو مٹ جاتے ہیں لیکن ان کی خوبصورت تخلیق داد کا مستحق ہے۔

Image may contain: one or more people, people standing, beach, sky, outdoor and nature

تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ پر کام کرنے والا نوجوان زبیر مختار کا کہنا ہے کہ وہ خود فن مصوری کے شعبے سے وابستہ ہے اور سرکاری اسکول میں ڈرائنگ ٹیچر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ساحل سمندر پر تھری ڈی آرٹ بنانے کا آئیڈیا انٹر نیٹ سے ملا جب انہوں نے سرچ کیا تو پتہ چلا کہ ایسے آرٹسٹ موجود ہیں جو آؤٹ ڈور ساحل سمندر پر ریت تھری ڈی مصوری کرتے ہیں۔

زبیر کا کہنا تھا کہ یہ سب جاننے کے بعد اپنے 2 دوستوں کے ساتھ مل کر خود ہی تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ بنانے کا آغاز کیا تو تجربہ اچھا تھا اور اب وہ باقائدہ بناتے ہیں اور اس فن میں مہارت بھی رکھتے ہیں۔

ان کے ایک اور ساتھی حسین زیب نے بتایا کہ ریت پر دو قسم کے آرٹ کا کام ہوتا ہے ، ایک ہوتا ہے اسکپچر آرٹ (Sculpture Art) اس میں ریت کے ذریعے کسی چیز کا شکل بناتے ہیں، یعنی ریت سے بنے مجسمے وغیر، اور دوسرا آرٹ ہے تھری ڈی جس پر وہ آج کل کام کررہے ہیں۔

سمندر کنارے ریت پر مصوری کرنے کو تھری ڈی بیچ سینڈ آرٹ کہا جاتا ہے،اس سے پہلے یہ آرٹ نیوزی لینڈ اور یورپ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں موجود ہے جہاں مقامی آرٹسٹ اپنے اپنے علاقوں کے ساحلی شہروں میں فن مصوری اور تصویر کشی کرتے رہے ہیں۔

Image may contain: sky, outdoor and water

ریت پر مصوری کرنے کا آرٹ پھیلتا گیا اور اب بلوچستان کے خوبصورت ساحل تک پہنچ گیا ہے۔

پسنی کے نوجوانوں کی اس منفرد فن مصوری نے نہ صرف پسنی بلکہ بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں شہرت حاصل کی ہے۔

Image may contain: outdoor and water

مصوری کے شوقین سمیت مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے انہیں حوصلہ افزائی کے لئے فیڈ بیک ملتا رہتا ہے جس سے یہ جونوان اس فن کو پھیلانے اور اس میں مزید جدت لانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Image may contain: sky, ocean, outdoor and water

Print Friendly, PDF & Email