حکومت تاوان لیناچاہتی ہے،شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدراور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہاز شریف نے کہاہے کہ حکوت ہم سے تاوان لیناچاہتی ہے، حکومت نے جو سیاسی کھیل کھیلنا چاہا وہ قابل مذمت ہے۔ حکومت کی سیاسی ڈرامے بازی پر عوام سنجیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےشہباز شریف نے کہاکہ زندگی موت اور صحت اللہ کے ہاتھ میں ہے، عدالتوں نے اجازت دی کہ نوازشریف جہاں چاہئیں علاج کروائیں، وکلاٗ کی ٹیم لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہے۔

شہبازشریف نےکہاکہ سواسال میں حکومت نےپاکستان کی معیشت کوتباہی کےدہانےپرپہنچادیاہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی شرط سے پوری قوم سخت رنجیدہ ہے،سلیکٹڈوزیراعظم شیورٹی بانڈزکی آڑمیں قوم کودھوکےکی طرف لےجارہےہیں۔

شہبازشریف کاکہناتھا کہ شیورٹی بانڈکی آڑمیں حکومت تاوان لینا چاہتی ہے، شیورٹی بانڈ کی شرط ہمیں کسی طور پربھی قبول نہیں۔

انہوں نےکہاکہ وزیراعظم این آراودےسکتےہیں نہ ہی لےسکتےہیں،

نوازشریف انتہائی صبروتحمل اورجرأت کیساتھ حالات کامقابلہ کررہےہیں۔

انہوں نےکہاکہ نوازشریف اپنی بیماراہلیہ کےباوجوداپنی بیٹی کےہمراہ پاکستان آئے، دوہائیکورٹس نےنوازشریف کواندرون وبیرون ملک علاج کرانےکی اجازت دی ہے۔

شہازشریف کاکہناتھاکہ ن لیگ نےحکومتی شرط کومستردکردیاہے،تین بارمنتخب ہونے والےوزیراعظم سےشیورٹی بانڈمانگاجارہاہے۔

انہوں نےکہاکہ 60 کی دہائی میں ہمارےوالدنےلوہےکا کارخانہ قائم کیا،جس نےملک سےاندھیرےختم کیےاس سےشیورٹی بانڈمانگاجارہاہے۔

حکومت پرتنقید کرتے ہوئےشہبازشریف نےکہاکہ نوازشریف کی بیماری کوشٹل کاک بنادیاگیاہے،ٍ22اکتوبرکوڈاکٹرعدنان نےفون کیاکہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹس15ہزاررہ گئے۔

شہازشریف کاکہناتھاکہ پوری قوم نوازشریف کی صحت کےحوالےسےپریشان ہے،عوام کی دعاؤں سے2ہزارپلیٹ لیٹس کےباوجودنوازشریف کی صحت زیادہ نہیں بگڑی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کےصدرکاکہناتھاکہ سرکاری میڈیکل بورڈنےبھی نوازشریف کی بیرون ملک علاج کی تجویز دی اورعدالتی فیصلےکےباوجودکل شرائط لگائی گئیں۔

شہبازشریف نےکہاکہ نوازشریف کی صحت کامعاملہ سب سے اوپر ہے،معلوم نہیں تھاکہ تحریک انصاف زہریلی سیاست کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email