روزانہ ارکائیوز

عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں بڑی بڑی ہوتی ہیں اور کارکردگی صفر ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تین سالہ حکومتی کارکردگی کے حوالے سے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تین سالہ کارکردگی یہ ہے …

مزید پڑھئے

زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی کی بیٹے کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ننھے مہمان کے والد بننے والے کامیڈین زید علی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے جس میں اُنہیں اپنے بیٹے کے کان میں آواز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ …

مزید پڑھئے

محکمہ صحت سندھ کا 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ

محکمہ صحت سندھ نے 9 کلاس تا 12 کلاس تک کے طلبہ کی ویکسینیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ضلعی افسران کو 6 روزہ پلان بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کا عملہ تمام نجی و سرکاری اسکول و کالجز …

مزید پڑھئے

آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر ملک کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر یا منگل کو تیز بارش …

مزید پڑھئے

یورپین کونسل کے صدر کا وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

یورپین کونسل کے صدر چارلس مچل نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یورپین کونسل کے صدر نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان کو افغانستان سے نکالنے میں …

مزید پڑھئے

سنی لیون نے کس معروف اداکار کو راکھی باندھی؟

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے رکشا بندھن کے تہوار اور راکھی باندھنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے رکشا بندھن کا تہوار اپنے گھر منایا جس میں ان کی فیملی، دوست اور سیکیورٹی کے انچارچ یوسف اباہیم بھی شریک تھے۔ تصاویر میں ان کے شوہر دانیال،  ان کے بچے نیشا، عاشر اور نوح کو بھی …

مزید پڑھئے

اداکار فیروز خان ورلڈ باکسنگ چیمپئن بننے کے خواہشمند

پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک کامیاب اداکار بننے کے باوجود اور بھی کئی بڑے خواب دیکھتے ہیں جن میں سے ایک خواب باکسر بننا ہے۔ فیروز خان نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی وہ اکثر باکسنگ میں ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں یہ …

مزید پڑھئے

اب تک تین سے چار ملزمان کو شناخت کر چکی ہوں، عاٸشہ اکرم

ٹک ٹاکر عاٸشہ اکرم نے کہا ہے کہ اب تک تین سے چار ملزمان کو شناخت کر چکی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عاٸشہ اکرم نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر آمد کی اور تفتیشی اداروں اور تفتیش کی پیش رفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق …

مزید پڑھئے

کوئٹہ میں ایف سی کے گاڑی پر بم حملہ ایک اہلکار شہید تین زخمی

گوارگو بالگتر کیلکور میں ایف سی کے گاڑی پر بم حملہ ہوا جس کے باعث ایک اہلکار شہید تین زخمی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں لانس نائک اسماعیل شہید ہوئے ہیں ، زخمیوں میں نائب صوبیدار اسلم ، سپاہی سلام اور تنویر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ شہید اور زخمیوں کو ہوشاب ڈسڑکٹ کیچ کیمپ منتقل کیا …

مزید پڑھئے

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کا اجلاس

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کی توانائی کا اجلاس ہوا ہے جس میں توانائی پیداوار میں توسیع کے 2021-30ء کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں پلان میں تھر کے منصوبے کے 3 نیوکلئیر پلانٹ اور 4 ہزار میگاواٹ سولر اور ونڈ منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 2022 …

مزید پڑھئے