مڑپ كے مسائل اور نادر خان كى ياد

مڑپ اور اودير كے درميان واقع 90 گهرانوں پر مشتمل اس چهوٹے سے گاؤں كا نام” شوت” ہے، شوت كے 5-5 يا 10-10 گهرانوں پر مشتمل ہر علاقے كا پهر الگ نام ہے مثلا بكَٹ، دوكان، لاساكاندور، خوشانده، كوركوم وغيره، اس علاقے كى پسماندگى ہر دور ميں زبان زدِ خلائق رہى ہے-

پينے كے صاف پانى كے مسائل كا تو يہ حال ہے كہ لاساكاندور كى بوڑهى مائيں گهنٹوں كا با مشقت سفر طے كر كے كوركوم سے اپنے ناتواں سروں پر منوں وزنى گڑے اٹها كر اپنى ضروريات كا سامان كرتى ہيں،ہسپتال اور ميڈيكل اسٹور جيسے نام تو علاقے كى عوام كے لئے خواب بن چكے ہيں، كبهى ايك دو مرتبہ كسى بوسيده دوكان ميں ڈسپنسرى كے سامان سجائے بهى گئے،ليكن ڈسپنسر كى تلاش نے ان ادويات كو بهى لوگوں كى پہنچ سے محروم ركها، زندگى كى بنيادى ضرورتوں سے محروم اس گاؤں ميں آمدورفت كے لئے صرف دو ہى گاڑياں موجود تهيں، جو ايمرجنسى مريضوں كو ہسپتال پہنچانے سے لے كر،چترال شہر سے روزانہ خوردنوش كے سامان گاؤں تك لے جانے ميں مددگار ثابت ہوتى تهيں، علاقے كے دونوں ڈرائيور” نادر خان( جو كہ اب مرحوم ہو چكے ہيں، اللّہ انهيں غريقِ رحمت كرے) اور شاكر الدين اپنى جان ہتهيلى پر ركھ كر ان جہنم نما راستوں سے گزر كر عرصہ دراز سے علاقے كے لئے يہ خدمات انجام دے رہے تهے، گذشتہ دنوں اچانك كانوں ميں پڑنے والى يہ خبر ميرے اور اہل علاقہ كے لئے كسى قيامت سے كم نہيں تهى كہ ہمارے علاقے كے انتہائى شريف النفس،با اخلاق اور با كردار ڈرائيور” محترم نادر خان” حسب معمول سواريوں كو لے كر چترال سے مڑپ جاتے ہوئے مڑپ كے قريب شوڑ كے مقام پر روڈ ايكسيڈنٹ كا شكار ہو كر اس دارِ فانى سے ہميشہ كے لئے رخصت ہو چكے ہيں- انا لله وانا اليه راجعون،

نادرخان علاقے كے بے لوث خدمت گاروں ميں شامل تهے ان كى خدمات كو صديوں تک ياد ركها جائے گا– ان كے جانے سے اہل علاقہ ايك عظيم محب علاقہ سے محروم ہوگئے ہيں، ان كے پسماندگان ميں دو بيٹے اور ايك بيوه شامل ہے اللّہ تعالى ان كو صبر جميل نصيب فرمائے… علاقے كى عوام كو اپنے حقوق كے لئے( كہ جن ميں سڑكوں كى توسيع، پينے كے صاف پانى كا مطالبہ،ہسپتال،ڈسپنسرى جيسى ضروريات شامل ہيں) ٹهوس اقدامات كرنے اور مضبوط آواز اٹهانے كى ضرورت ہے- سرِ راه اگر رائين سے مڑپ كى طرف جانے والى سڑكوں كى خستہ حالى كى طرف اگر فورا توجہ نہ دى گئى تو آنے والے وقتوں ميں ہم مزيد حادثات كا شكار ہو سكتے ہيں،اور نادر خان جيسا كئى اور ہستياں ہم كهو سكتے ہيں… لہذا انتظاميہ كا دروازه كهٹكهٹانے ميں آپ بهى اپنے حصے كى شمع جلائيے– اور ہمارا دست و بازو بنئيے

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے