حادثہ بے سبب نہيں ہوتا

كسى محبوب انسان كى جدائى كا غم سہنا كتنا مشكل كام ہے–اپنى ذات سے دورى كى تمام كشتياں جلا كر دل كے اندلس ميں اترنے والے انسان كى جدائى كوئى معمولى بات نہيں ہوتى- بعض مرتبہ كسى كى رخصتى ميں آنكهوں سے اشكوں كا وه سمندر بہنے لگتا ہے كہ اگر اس كو بر وقت روكنے كى كوشش نہ كى گئى تو دل كى كئى اور بستيوں كو اجاڑنے كيلئے كافى ہوتا ہے- گذشتہ دن بذريعۂ ميسيج آنے والى اس جان گداز خبر كى وجہ سے سارى خوشياں ماند پڑ گئيں كہ ہمارے علاقے( توركهو مڑپ شوت) سے تعلق ركهنے والے ہمارے انتہائى محبوب،شريف النفس اور با كردار ڈرائيور جناب” نادر خان”(مرحوم) ايك سڑك حادثے ميں انتقال فرما گئے، انا لله وانا اليه راجعون، اللّہ تعالى مرحوم كو جنت الفردوس ميں اعلى مقام نصيب فرمائے، اور ان كے پسماندگان كو صبر جميل عطا فرمائے،اور اس حادثے ميں زخمى ہونے والوں كو صحت كاملہ سے نوازے، آمين، دنيا ميں رونما ہونے والا كوئى بهى حادثہ بے سبب نہيں ہوتا،ذاتى كسى غفلت كا نتيجہ ،يا پهر انتظاميہ كى ناكامى كے سبب رونما ہوتا ہے، آج كل چترال ميں سڑك حادثات كے واقعات ميں جس انداز سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے اگر آج بهى انتظاميہ كى طرف سے حادثات كے ان اسباب كى طرف توجہ نہ دى گئى تو مستقبل ميں اس طرح كے واقعات ميں مزيد كئى قيمتى جانوں كے ضائع ہونے كا انديشہ ہے، علاقہ مڑپ( جوكہ اودير، شوت اور مڑپ بالا كى 500 گهرانوں پر مشتمل ہے) كے لوگ ہميشہ اپنا ووٹ كسى اور كى جهولى ميں ڈال كر ان سے خير اور خدمت كى توقع لئيے بيٹھ جاتے ہيں، ليكن افسوس ،كہ اس علاقے سے خدمت كے نام پر ووٹ بٹورنے والے ممبران كو كبهى بهى يہ توفيق نصيب نہيں ہوئى كہ رائين سے مڑپ كى طرف جاتى ہوئى ان خستہ حال سڑكوں كا كبهى جائزه لے ليں،اے بسا آرزو كہ خاك شد، 2018 كا انتخابى اليكشن قريب ہے ہمارى عموما پورى چترالى قوم اور خصوصا علاقہ مڑپ كے مكينوں سے درخواست اور گذارش ہے كہ پارٹى ترجيحات كى بنياد پر ووٹ دينے كے بجائے علاقے كے اجتماعى مسائل كو سامنے ركھ كر كوئى ايسا نمائنده منتخب كريں جو آپ كے مسائل كو حل كرنے والا اور آپ كے دكھ درد ميں شامل ہونے والا ہو– بس اہلِ چمن اب كى برس جاگتے رہنا، ميں ايك مرتبہ پهر علاقے كے لئے كى گئى” نادر خان” مرحوم كى خدمات كو سراہنے كے ساتھ ان كو خراج تحسين پيش كرتا ہوں

ہزاروں سال نرگس اپنى بے نورى پہ روتى ہیں
بڑى مشكل سے ہوتا ہے چمن ميں ديده ور پيدا

Print Friendly, PDF & Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے