ماہانہ ارکائیوز

روس کا آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز کروز میزائل کے ایک اور کامیاب تجربے کا دعوی

روس نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز کروز میزائل کے ایک اور کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق روس نے بحر اوقیانوس کے بحیرہ بیرنٹس میں ایڈمرل گورشکوف فریگیٹ سے زرکان ہائپر سونک کروز میزائل کا تجربہ کیا، میزائل نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز رفتاری سے 400 کلو میٹر دور …

مزید پڑھئے

سرگودھا میں آوارہ کتوں کے وار جاری، ایک اور نوجوان شدید زخمی

سرگودھا میں آوارہ کتوں کے وار تاحال جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں آوارہ کتوں نے ایک اور نوجوان کو شکار بنا کر شدید زخمی کردیا ہے۔ خاندانی ذائع کا کہنا ہے کہ  متاثرہ جنید کمبوہ گلی میں سے گزر رہا تھا کہ اچانک گلی میں موجود آوارہ کتوں نے حملہ کر کے زخمی کر دیا …

مزید پڑھئے

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان کی فتح، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل

چٹگانگ: ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کو سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ اس سیریز میں پاکستان کو …

مزید پڑھئے

کراچی: جھگیوں میں آتشزدگی کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی کے ٹین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پولیس نے آگ لگانے والے  ملزم فہد کو گرفتار کر لیا ہے۔ غلام مرتضیٰ نے بتایا ہے کہ ملزم کے تین ساتھی کیول، ساگر اور وجے فرار ہیں جن …

مزید پڑھئے

انجمن تاجران پاکستان کا وزیراعظم عمران خان کو کھلا خط

انجمن تاجران پاکستان نے خط میں لکھا ہے کہ تیسرے صدارتی آرڈیننس نے ایف بی آر کو کاروبار اور تجارت سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرنے کا اختیار دے دیا ہے جس سے رشوت و چوری کا بازار گرم ہو گا۔ نعیم میر تاجر کا کہنا ہے کہ دوسال قبال تاجروں سے معاہدہ طے پایا، سابق چئیرمین ایف بی آر کی …

مزید پڑھئے

ٹی 10 لیگ: پی سی بی کا فیصل اقبال کو شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ

لاہور: پی سی بی نے فیصل اقبال کو ٹی 10لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹرفیصل اقبال کو بورڈ کو آگاہ کیے بغیر یو اے ای کی ٹی 10 لیگ میں کوچنگ کرنے پر شوکاز نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع …

مزید پڑھئے

پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل

پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس جلسہ آج پشاورکبوترچوک رنگ روڈ پر ہوگا ، جلسے کیلئے 55 فٹ لمبا، 40 فٹ چوڑا جبکہ 9 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ کو پارٹی جھنڈوں اورقائدین کے بینرزسے سجادیا گیا ہے جبکہ جلسے …

مزید پڑھئے

اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست بدر شمس کو جیون ساتھی چن کر مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی 2017 میں قرآن پاک پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں متعدد بار حجاب میں بھی دیکھا گیا جس سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے تاہم …

مزید پڑھئے

سلمان خان کے پاس شادی کرنے کا وقت نہیں ہے، بہنوئی کا انکشاف

بالی کے کے دبنگ اسٹار کے بہنوئی اور اداکار آیوش شرما نے بتایا ہے کہ  سلمان خان کے پاس شادی کرنے کے لئے وقت نہیں ہے۔ حال ہی میں اپنی نئی فلم کی تشہیر کے دوران دیئے جانے والے انٹرویو میں سلمان خان کی شادی و دیگر کے حوالے سے کئے جانے والے سوالات کا جواب  دیا ہے۔ انٹرویو کے …

مزید پڑھئے

اسکول اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کی ہدایت

 سردار عثمان بزدارکی حکومت نے ایک اور احسن ترین اقدام کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طو رپر درود شریف پڑھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کو اسکولوں میں اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ اسمبلی میں قومی ترانہ سے قبل تلاوت …

مزید پڑھئے