گاؤں میں یہ پراسرار مجسمے کس نے رکھے؟ معمہ حل نہ ہو سکا

اس قصبے کا نام ’وارک‘ ہے جہاں مشکل سے 70 افراد پر بستے ہیں، اس قصبے میں ڈزنی کی مشہور اینی میٹڈ فلم، ڈسپیکیبل می کے اہم اور دلچسپ کردار مینیئن سے متاثر ہو کر بنائے گئے ماڈلز جگہ جگہ نصب ہیں۔

یہ ماڈلز کس نے بنائے؟ کس نے یہاں لگائے یہ بات اب بھی ایک معمہ ہے۔

مقامی افراد نےبتایا کہ گزشتہ برس کرسمس سے قبل پہلا مینیئن دیکھا گیا۔ پھر ان کی تعداد بڑھتی گئی اور اب یہاں 24 کے قریب مینیئن ماڈل موجود ہیں۔
ان میں سے بعض ماڈل دھاتی کاٹ کباڑ سےبنائے گئے ہیں جنہیں ڈاک رکھنے یا پودے اور پھول دان کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب کچھ ماڈل کو بطور آرٹ کا نمونہ بنایا گیا ہے اور ان میں کوئی شے نہیں رکھی جاسکتی۔

اس قصبے کے افراد کھیتی باڑی کرتے ہیں اور سادہ مزاج ہیں لیکن مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مینیئن کے بعد اب دیگر لوگوں نے بھی یہاں رہائش اختیار کی ہے۔

صرف ایک سی سی ٹی وی ویڈیو میں مینیئن کو لگاتے دیکھا گیا ہے لیکن لگانے والا فرد سانتا کلاؤز کے لباس میں تھا اور اس کی شناخت نہیں ہوسکتی ہے۔

تاہم بعض افراد کو شبہ ہے کہ پہاڑی علاقے کے پاس رہنے والا ایک فنکار شین گونینن ہی اس کی پشت پر ہے، اس کے گھر کے باہر مینیئن کے بہت سے ماڈل بھی لگے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email